نئی تشخیص
ی بی سی فاؤنڈیشن پی بی سی سے متاثرہ افراد کے لیے معاونت اور معلومات فراہم کرنے کے لئے خصوصی طور پر وقف برطانیہ میں صرف تنظیم ہے.
رکنیت کے فائدے
اگر آپ پی بی سی سے متاثر ہیں اور آپ ہم میں شامل نہیں ہوئے ہیں تو ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ ہماری پی بی سی فاؤنڈیشن میں شامل ہوجائیں۔ رکنیت بالکل مفت ہے اور شامل ہونے پر بے شمار فائدے ہیں:
خلاصہ (کومپیڈیم)
ہم میں شامل ہونے پر، آپ کو خلاصے کی الیکٹرانک کاپی دی جائے گی جو کہ آپ کی ان سوالات کے بارے میں جاننے میں مدد کرے گی جن کا آپ پی بی سی سے متاثر ہونے کے بعد سامنا کرسکتے ہیں۔ یہ مردوں میں پی بی سی، پی بی سی اور حمل، اس کا علاج، اور اس کی علامات سے نمٹنے جیسے ہر پہلو کا احاطہ کرتی ہے۔
رکنیت
ویب سائٹ پر ارکان کے حصے میں پہنچنے کے لئے آپ کو ایک پاس ورڈ دیا جائے گا۔ جہاں سے آپ خلاصہ (کومپیڈیم )ڈاؤن لوڈ ایبل فارمیٹ میں حاصل کرسکتے ہیں، خاص طور پر ترمیم شدہ ویڈیو کے ٹکڑے اور اجلاسوں، ورک شاپوں اور دوسری تقریبات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
بئیر فیکٹس (حقیقت کو قبول کریں)
نئے ارکان پچھلے سہ ماہیوں کے میگزین "دی بئیر فیکٹس" حاصل کریں گے۔ اپنی رکنیت کی تاریخ سے ہمارے میگزین کا نیا شمارہ بھی حاصل کریں گے۔ دی بئیر فیکٹس میں دنیا کے نامور پی بی سی کے ماہرین ہمارے میڈیکل ایڈوائزری بورڈ سے میڈیکل آرٹیکل لکھتے ہیں، یہ میگزین ارکان کو علامات سمجھنے کے لئے تجاویز فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پی بی سی فاؤنڈیشن تازہ خبروں کی معلومات فراہم کرتا ہے۔


